Lifestyle
بلڈنگ میں ریل بنانے پر سیکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو چور سمجھ کر گولی ماردی
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکے کو چور سمجھ کر گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
مصنف fahad10K بار پڑھا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکے کو چور سمجھ کر گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز صاحب آباد تھانے کی حدود میں ایک زیر تعمیر بلڈنگ میں پیش آیا، جہاں سیکیورٹی کے لیے ایک گارڈ تعینات تھا۔
مرنے والے نوجوان کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے، جو صاحب آباد کا رہائشی تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سمیر مبینہ طور پر عمارت میں سوشل میڈیا کے لیے ریل بنانے کی غرض سے داخل ہوا تھا۔



