Lifestyle
میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن نئی تحقیقاتی ٹیم کیساتھ تعاون و نگرانی کرے گا، وزیر داخلہ سندھ
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ میر رضا علی کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن نئی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون اور نگرانی کرے گا۔
مصنف fahad22K بار پڑھا

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ میر رضا علی کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن نئی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون اور نگرانی کرے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط کل ارسال کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن نئی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون اور نگرانی کرے گا۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے، والدین اعتماد کریں، فیملی جس پولیس افسر پر اعتماد کرے، اسے بھی تحقیقات میں شامل کیا جا سکتا ہے، چھوٹا سا شواہد بھی بڑے کیس کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
سندھ حکومت کا میر رضا کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کروانے کا فیصلہ


