Lifestyle
گلاسگو: تحریک کشمیر اسکاٹ لینڈ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یومِ استحصال
تحریک کشمیر اسکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام گلاسگو کی کریگنٹن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یومِ استحصالِ کشمیر نہایت جوش و خروش اور جذبۂ یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔
مصنف Abdullah14K بار پڑھا

تحریک کشمیر اسکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام گلاسگو کی کریگنٹن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یومِ استحصالِ کشمیر نہایت جوش و خروش اور جذبۂ یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔
تقریب میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
اجتماع سے تحریک کشمیر اسکاٹ لینڈ کے سیکریٹری سید طفیل حسین شاہ، میجر ماجد حسین، جنید الرحمان، خورشید خان اور شوکت سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آئین کی دفعات 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی، جس کے بعد علاقے کی سیاسی، آئینی اور انتظامی حیثیت میں بنیادی تبدیلیاں کی گئیں۔



