پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی پیشرفت اور ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دے دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل اور ایک تاریخی پیشرفت ہے، معاہدے سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ، خطے اور عالمی امن کے لیے تاریخی دستاویز ہے۔