Lifestyle
میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ آگیا تو دو دن میں پولیس قاتل کو سامنے لے آئے گی، جبران ناصر
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان میر رضا کے والدین کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ آج شام اگر رپورٹ میں کچھ آگیا تو دو دن میں قاتل کو پولیس سامنے لے آئے گی۔
مصنف کاشف مشتاق25K بار پڑھا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان میر رضا کے والدین کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ آج شام اگر رپورٹ میں کچھ آگیا تو دو دن میں قاتل کو پولیس سامنے لے آئے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ میر رضا کی قبر کشائی کی تمام کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ پولیس سرجن کی جانب سے 14 تحفظات اٹھائے گے تھے جن کے جوابات مل جائیں گے۔
دل پر پتھر رکھ کر فیصلہ کیا بیٹے کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروائینگے، والدہ میر رضا علی
میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی ’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘ میں کی گئی تھی


