اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ اسکواش کو جس طرح لوگ چلا رہے ہیں اس کی وجہ سے غفلت ہوتی ہے۔ بچوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں آتی، اس کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔
لاہور میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے نئے تعمیر ہونے والے اسکواش کمپلیکس کے 3 کورٹس کا افتتاح ربن کاٹ کر اور شاٹ کھیل کر کیا۔
اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق بھی موجود تھے۔