Lifestyle
میر رضا کیس میں تفتیش کیلئے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو ہٹادیا گیا
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے میر رضا کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، والدین کے عدم اعتماد کے بعد میر رضا کیس کی تفتیش کیلئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو ہٹا دیا گیا۔
مصنف کاشف مشتاق21K بار پڑھا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے میر رضا کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، والدین کے عدم اعتماد کے بعد میر رضا کیس کی تفتیش کیلئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو ہٹا دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کرائم برانچ عامر فاروقی ٹیم کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل انعم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
میر رضا کے دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، گولی پیچھے سے لگی
میر رضا کی پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ہم نے سوال اٹھائے، پولیس خودکشی کا بیانیہ بناتی رہی، شاہزیب خانزادہ 


