Lifestyle
انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ: پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی، دو چاندی کے تمغے جیت لیے
سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کر لیے۔
مصنف سیف رحمٰن8K بار پڑھا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کر لیے۔
اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمد علی نے طلائی تمغہ جبکہ ایف جی سرسید کالج راولپنڈی کے محمد عثمان اور نکسر کالج کراچی کی سیرت فاطمہ بھٹی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ کا انعقاد جدہ میں 2 سے 8 اگست تک کیا گیا، جس میں 19 ممالک کے 120 طلبا اور ماہرین نے شرکت کی۔



