Lifestyle
میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش نہیں کر رہی ہے، فیملی کو ہراساں کر رہی ہے، جبران ناصر
کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کے والد میر حسین علی کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش نہیں کر رہی ہے، فیملی کو ہراساں کر رہی ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada17K بار پڑھا

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کے والد میر حسین علی کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش نہیں کر رہی ہے، فیملی کو ہراساں کر رہی ہے۔
ہفتے کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ اس خاندان کو گھنٹوں دفتر میں بٹھا کر کہا گیا کہ خودکشی ہے اس کو مان لیں، پولیس افسران معاملے کو خودکشی تسلیم کرنے پر زور دے رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ 14 سوالات میڈیکل بورڈ لے کر گیا تھا ان کے جواب لایا ہوں، مختلف سیمپلز لےکر بھیجے گئے تھے، تشدد کے نشانات واضح تھے۔
سوال یہ ہے کون میر رضا کے پوسٹ مارٹم بورڈ کو بدلنے کی پشت پناہی کر رہا ہے یا تھا، خواجہ آصف


