سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب رویے اور میچ کے بعد ردعمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو اب کسی نہ کسی طرح آگے آنا چاہیے، معاملات بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، دو روز قبل بھی جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا۔
سابق بھارتی اسپنر کے مطابق کھیل کو کھیل کی حد تک رکھا جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان نوک جھوک ہوتی آئی ہے اور ہونی بھی چاہیے، تاہم اس میں اتنا ہی تڑکا ہونا چاہیے جتنا ضروری ہو۔