Lifestyle
برطانیہ: امتحانات میں اے آئی اور اسمارٹ چشموں سے نقل پر تمام تعلیمی اسناد منسوخ کرنے کا انتباہ
برطانیہ میں امتحانات کے معیار اور تعلیمی اسناد کی نگرانی کرنے والے ادارے آفکوال (Ofqual) نے جی سی ایس ای اور اے لیول کے طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ امتحانات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، اسمارٹ چشموں یا دیگر جدید الیکٹرانک آلا
مصنف fahad15K بار پڑھا

برطانیہ میں امتحانات کے معیار اور تعلیمی اسناد کی نگرانی کرنے والے ادارے آفکوال (Ofqual) نے جی سی ایس ای اور اے لیول کے طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ امتحانات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، اسمارٹ چشموں یا دیگر جدید الیکٹرانک آلات کے ذریعے نقل کرنا سنگین بدعنوانی تصور ہوگا، جس پر تمام تعلیمی اسناد منسوخ اور مستقبل کے امتحانات میں شرکت پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
آفکوال کے مطابق جدید اسمارٹ چشموں میں کیمرا، وائرلیس کنکشن اور ڈسپلے کی سہولت موجود ہوتی ہے، جن کے ذریعے امیدوار امتحانی ہال میں خفیہ طور پر نوٹس دیکھنے یا باہر موجود افراد سے رابطہ کرکے جوابات حاصل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔



