انگلینڈ انڈر۔19 کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان انڈر 19 اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا، پاکستان، انگلینڈ انڈر۔19 کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔
فرحان یوسف پاکستان انڈر۔19 ٹیم کی قیادت کریں گے، انگلینڈ کی ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی، ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر، چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان انڈر۔19 ٹیم کا پری سیریز کیمپ  24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگے گا۔