برطانیہ کے شہر ہیلی فیکس میں حملے کے دوران شدید زخمی ہونے والے پاکستانی نژاد بزرگ حاجی اصغر علی انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور جاننے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے حاجی اصغر علی کو گزشتہ منگل کی شام تقریباً پانچ بجے سے کچھ دیر قبل جِبٹ اسٹریٹ اور کوئینز روڈ کے چوراہے پر شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔
انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج ان کے انتقال کی اطلاع موصول ہوئی۔