Lifestyle
فرانس: جوائنٹ ماسٹرز اسکالر شپ پروگرام میں پاکستان پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
فرانس میں اس سال بھی پاکستان جوائنٹ ماسٹرز اسکالر شپ پروگرام میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا۔
مصنف رضا چوہدری11K بار پڑھا

فرانس میں اس سال بھی پاکستان جوائنٹ ماسٹرز اسکالر شپ پروگرام میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا۔
فرانسیسی حکومت نے ایراسمس مینڈس جوائنٹ ماسٹرز اسکالر شپ سے نوازے گئے تمام 98 پاکستانی طلبہ کو مبارک دی۔
فرانسیسی حکومت کے مطابق پاکستان ایک بار پھر مسلسل 5 ویں بار ایراسمس منڈس اسکالر شپ کے لیے دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جو چیز ایک یورپی اقدام کے طور پر شروع ہوئی تھی وہ حقیقی طور پر عالمی چیز بن گئی ہے اور پاکستان اس کی سب سے نمایاں کامیابی کی کہانیوں میں سے ایک بن گیا ہے۔
دو پاکستانی طلبا نے فرانس کی اعلیٰ ترین اسکالرشپس حاصل کرلیں


