زمین کے گرد مصنوعی سیٹلائٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، یہاں تک کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق برطانیہ کے کئی شہروں کے اوپر کسی بھی وقت انسانی آنکھ سے دکھائی دینے والے ستاروں سے زیادہ سیٹلائٹس موجود ہوتے ہیں۔
انجینئرنگ کمپنی ’ایکیو کمپونینٹس‘ نے اکتوبر میں حاصل کیے گئے مدار سے متعلق اعداد و شمار کی مدد سے برطانیہ کے 186 شہروں اور قصبوں کے اوپر سیٹلائٹس کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق رات کے وقت کسی بھی لمحے اوسطاً 710 سیٹلائٹس افق کے اوپر موجود ہوتے ہیں، جبکہ ایک عام شہر کے اوپر ایک رات کے دوران تقریباً 13 ہزار مختلف خلائی جہاز گزرتے ہیں۔