پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کی اہلیہ کا انتقال کراچی میں گھر پر ہوا، انہیں آبائی گاؤں اولڈ ہالہ، مٹیاری میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن بشیر میمن کا کہنا ہے کہ اہلیہ دل کا دورہ پڑنے اور برین ہیمرج کے بعد علیل تھیں۔