Lifestyle
آسٹریا: پاکستانی عابد تنویر اپنے گھر پر مردہ پائے گئے
آسٹریا کے شہر گراس کے قریب گلائس ڈورف گاؤں میں ایک پاکستانی عابد تنویر اپنے گھر پر مردہ پائے گئے ۔
مصنف اکرم باجوہ24K بار پڑھا

آسٹریا کے شہر گراس کے قریب گلائس ڈورف گاؤں میں ایک پاکستانی عابد تنویر اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔
پولیس کی تفصیلات کے مطابق 12 نومبر کو جب عابد تنویر کے گھر کا دروازہ توڑا گیا تو انہیں مردہ حالت میں پایا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق عابد تنویر کی موت 7 یا 8 نومبر کو ہوئی تھی تاہم موت کی ممکنہ وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کے عابد تنویر کے ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ اندر سے بدبو آ رہی ہے۔



