ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سہ فریقی مذاکرات کے لیے امریکا، چین اور روس کے صدور جب جنوبی چین کے شہر شینزن پہنچے تو روسی فوجی اہلکار کو ایک پراسرار سیاہ بریف کیس اٹھائے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز ایک صحافی کے سوال پر روسی افسر نے مسکراتے ہوئے تصدیق کی کہ واقعی یہ جوہری بریف کیس ہے، جس میں روسی صدر کو ملک کے جوہری ہتھیاروں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنے والا نظام موجود ہے، جسے ’چیگٹ‘ (Cheget) کہا جاتا ہے۔