سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے مشابہ مصنوعی مٹی میں غذائیت سے بھرپور آلو اگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا، جس سے مستقبل میں چاند پر قیام کرنے والے خلاء بازوں کے لیے خوراک کی فراہمی کی نئی امید پیدا ہو گئی۔
ناسا کے تعاون سے ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے مصنوعی قمری مٹی میں نامیاتی مادے شامل کر کے آلو اگائے اور دریافت کیا کہ مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ ملانے سے آلو کی پیداوار زمین کی مٹی کے برابر ہو سکتی ہے۔
تحقیق میں موڈوک نامی آلو کی قسم استعمال کی گئی، جس کا چھلکا سرخ اور گودا سفید ہوتا ہے اور یہ نسبتاً جلد تیار ہو جاتا ہے۔