Lifestyle
پشاور: پاکستان میں عارضی قیام کیلئے دو سابق افغان جرنیلوں کی درخواستیں خارج، حکمنامہ جاری
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں عارضی قیام کیلئے دو سابق افغان جرنیلوں کی درخواستیں خارج کردیں۔
مصنف Abdullah9K بار پڑھا

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں عارضی قیام کیلئے دو سابق افغان جرنیلوں کی درخواستیں خارج کردیں۔
عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے حکمنامہ جاری کردیا۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار سابق افغان صدارتی پروٹیکٹو سروس میں اسپیشل ایجنٹ رہ چکے جبکہ دوسرے درخواست گزار سابق افغان نیشنل آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دونوں درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ افغانستان واپسی پر انہیں جان کا خطرہ ہے۔ درخواست گزاروں نے ہنگامی طبی علاج کی بھی استدعا کی تھی۔



