Lifestyle
طبی سہولتوں کی کمی کے باعث روزانہ 300 بچے انتقال کر جاتے ہیں، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے روزانہ 300 بچے انتقال کر جاتے ہیں، صحت کے شعبے میں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada23K بار پڑھا

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے روزانہ 300 بچے انتقال کر جاتے ہیں، صحت کے شعبے میں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
کراچی میں نجی اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، نرسنگ نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، پاکستان میں آبادی کی شرح نمو 2.55 فیصد ہے۔
انھوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے باعث لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، حکومت کا اصل ہدف بیماریوں کی روک تھام اور آگاہی ہے، ویکسین پروگرام پر کئی ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں، 2030 تک لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔



