Lifestyle
فیلڈ مارشل سے صومالی وزیر دفاع کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
مصنف Shaukat Pirzada19K بار پڑھا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط مزید مضبوط اور استعدادِ کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔



