فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط مزید مضبوط اور استعدادِ کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔