Lifestyle
ویانا: سفارتخانہ پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب، غیر قانونی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت
ویانا: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان ویانا میں ایک خصوصی تقریب سفیرِ پاکستان کامران اختر ملک کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخص
مصنف اکرم باجوہ30K بار پڑھا

ویانا: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان ویانا میں ایک خصوصی تقریب سفیرِ پاکستان کامران اختر ملک کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مقررین نے شرکت کی اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی۔
تقریب کا آغاز منظور بٹ کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جبکہ تھرڈ سیکریٹری سیدہ مبشرہ عروج نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے۔



