Lifestyle
ایرانی وومن ٹیم کی 2 فٹبالرز کو آسٹریلیا کی شہریت مل گئی
ایرانی وومن فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑی فاطمہ پسندیدہ اور عاطفہ رمضانی زادہ باضابطہ طور پر آسٹریلیا کی شہری بن گئی ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مصنف fahad27K بار پڑھا

ایرانی وومن فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑی فاطمہ پسندیدہ اور عاطفہ رمضانی زادہ باضابطہ طور پر آسٹریلیا کی شہری بن گئی ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
22 سالہ فاطمہ پسندیدہ اور 34 سالہ عاطفہ رمضانی زادہ نے گزشتہ روز ریاست کوئنزلینڈ کے شہر برسبین میں ایک سرکاری تقریب کے دوران آسٹریلیا کے وزیرِ امیگریشن ٹونی برک کے ہاتھوں شہریت کا حلف اٹھایا۔
تقریب میں ان کے دوستوں اور برسبین میں مقیم ایرانی برادری کے افراد نے بھی شرکت کی۔
فیفا ورلڈ کپ کے دوران کینیڈا آنے والے 175 غیر ملکیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست
آسٹریلوی پولیس نے مجھ پر ایران واپس نہ جانے کیلئے دباؤ ڈالا ، ایرانی خاتون فٹبالر فاطمہ شعبان


