Lifestyle
کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، امیشا پٹیل
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی۔ اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں
مصنف Shaukat Pirzada19K بار پڑھا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی۔ اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں
ممبئی سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے آسک اے ایم آئی نمبر پر سیشن کے دوران واضح کیا کہ ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایک مداح کے سوال کے جواب میں امیشا نے مختصر مگر دوٹوک انداز میں لکھا: کبھی نہیں کروں گی، اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔ میرے تقریباً 100 قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی کہ ایک شخص آ کر میری اس خوشحال زندگی کو بدل دے۔



