امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں، پیٹرول 225 روپے لیٹر کیا جائے۔ جمعہ (7 اگست) کو ملک کے 510 مقامات پر پُرامن دھرنے ہوں گے، سڑکیں بند کریں گے، صرف ایمبولینس کو راستہ ملے گا۔ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو لیوی کے خلاف احتجاج حکومت گراؤ تحریک میں بدل دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام وحدت روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔