Lifestyle
عالیہ بھٹ نے 93.9 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ اپنے شوہر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
'کرول سلیبرٹی برانڈ ویلیویشن رپورٹ 2025' کے مطابق اگرچہ شاہ رخ خان بھارت کے نمبر ون سلیبرٹی برانڈ برقرار ہیں، لیکن خواتین میں عالیہ بھٹ نے 93.9 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔
مصنف Abdullah20K بار پڑھا

'کرول سلیبرٹی برانڈ ویلیویشن رپورٹ 2025' کے مطابق اگرچہ شاہ رخ خان بھارت کے نمبر ون سلیبرٹی برانڈ برقرار ہیں، لیکن خواتین میں عالیہ بھٹ نے 93.9 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔
مختلف اداکاروں کی رینکنگ اور برانڈ ویلیو کے مطابق عالیہ بھٹ چھٹی پوزیشن ہیں، تاہم وہ اداکاراؤں میں سب سے آگے ہیں۔
اس فہرست میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون 89.2 ملین ڈالر کے ساتھ 7ویں پوزیشن جبکہ عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور 80 ملین ڈالر کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر ہیں۔



