Lifestyle
ہما قریشی کا رچت سنگھ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر جواب
نامور بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے اداکار رچت سنگھ کے ساتھ بڑھتی قربت اور شادی کی افواہوں پر لب کشائی کردی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا بھی یہی سوال ہے لیکن فی الحال ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں، شادی جب ہونی ہوگی
مصنف Abdullah23K بار پڑھا

نامور بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے اداکار رچت سنگھ کے ساتھ بڑھتی قربت اور شادی کی افواہوں پر لب کشائی کردی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا بھی یہی سوال ہے لیکن فی الحال ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں، شادی جب ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ہما قریشی کا کہنا تھا کہ فلموں کی کمائی کے اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر پیش کیے جاتے ہیں۔ اداکار کے طور پر آپ دوسروں کے کام دینے کے محتاج ہوتے ہیں لیکن ہم مظلوم بن کر بیٹھنے والے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم سازی ایک بڑا رسک ضرور ہے لیکن اپنی کہانیاں خود بنانا ایک عاجزانہ تجربہ ہے۔ ہر کہانی بنانے کے لیے 150 یا 800 کروڑ نہیں چاہیے ہوتے، کم بجٹ میں بھی جاندار مواد بنایا جا سکتا ہے۔
معروف اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بابیل خان پاپارازی سے ناراض، ہما قریشی کے ساتھ 'عجیب' ویڈیو پر ردعمل بھی دیدیا


