امریکی ملبوسات کی کمپنی نے حال ہی میں وی 5.0 ہیرک شرٹ کے نام سے ایک نئی ٹی شرٹ متعارف کروائی ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے روزانہ استعمال کرنے کے باوجود 30 دن تک بغیر بدبو کے پہنا جا سکتا ہے اور دھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ہیرکلیون نامی اس کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسے ایک ماہ  تک بغیر دھوئے پہنا جا سکتا ہے اور اس دوران اس میں بدبو پیدا نہیں ہوتی۔
لیکن یہ دعویٰ خاص طور پر گرمیوں میں ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے، جب شدید دھوپ کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو معمول سے کہیں زیادہ پسینہ آتا ہے۔