کیا بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اور سنجے لیلا بھنسالی کے درمیان 25 سال پرانا اختلاف ختم ہونیوالا ہے؟ 
اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور خان سنجے لیلا بھنسالی کی نئی پروڈکشن میں ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنوش کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ دونوں کی پہلی مشترکہ فلم ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آئندہ فلم میں مرکزی فیمیل رول کے لیے کرینہ کپور سے رابطہ کیا ہے۔ اس فلم میں دھنوش مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ فیمیل کردار بھی کہانی میں برابر کی اہمیت رکھتا ہے۔