سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں ستمبر سے ای وی ٹیکسی سروس اور اکتوبر میں 50 ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر سے مرحلہ وار ایک ہزار ای وی بسز لائی جائیں گی جبکہ لاڑکانہ  سے قمبر، قمبر سے شہدادکوٹ تک پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کو مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔