Lifestyle
نیب نے 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکوری کی، رپورٹ جاری
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکوری کی، ششماہی ریکوری کا کل حجم 5 ہزار 414 ارب روپے ہوگیا۔ نیب نے سال 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
مصنف Shaukat Pirzada7K بار پڑھا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکوری کی، ششماہی ریکوری کا کل حجم 5 ہزار 414 ارب روپے ہوگیا۔ نیب نے سال 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
اسلام آباد سے جاری نیب کی رپورٹ کے مطابق سال 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں نیب نے 2,452 ارب روپےکی ریکارڈ ریکوری کی، نیب کا 2026 کی ششماہی ریکوری کا کل حجم بڑھ کر 5,414 ارب روپے ہوگیا۔
نیب کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں 10لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، ہاؤسنگ اور مالیاتی فراڈ کیسز میں 24,365 سے زائد افراد کو 42.303 ارب روپے اور اثاثے واپس دلائے۔



