آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر اور حلقہ ایل اے 31 کھاوڑہ سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار لطیف اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں کی گونج میں سرعام ٹھپے لگائے گئے، پھر کیسے کہا جا سکتا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے؟ 
مظفرآباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی ہدایات پر بدترین دھاندلی کروائی گئی ہے۔ لوگوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔