دبئی میں ماحولیاتی جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اماراتی حکام نے 839 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ 
اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا کے ایمیزون بیسن میں 17 دن کی کارروائی میں 280 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط کرلیے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمیزون بیسن کا بڑا حصہ برازیل جبکہ خطہ پیرو، کولمبیا، بولیویا اور ایکواڈور تک پھیلا ہوا ہے۔
اس میں بتایا گیا کہ گرین شیلڈ 2026 آپریشن میں برازیل، پیرو، کولمبیا، بولیویا اور ایکواڈور نے تعاون کیا۔ کارروائی میں غیر قانونی ماحولیاتی سرگرمیوں سے منسلک آلات اور دیگر اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔