Lifestyle
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے زچگی کی چھٹی کے دوران ملازمت سے برطرفی ہراسانی قرار دے دی
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) نے زچگی کی چھٹی کے دوران ملازمت سے برطرفی ہراسانی قرار دے دی۔ خاتون ملازمہ کو زچگی کی چھٹی کے دوران نوکری سے برخاست کرنے پر نجی ادارے پر پانچ لاکھ روپے جرمانے عائد کرتے ہوئے ملازم
مصنف Abdullah16K بار پڑھا

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) نے زچگی کی چھٹی کے دوران ملازمت سے برطرفی ہراسانی قرار دے دی۔ خاتون ملازمہ کو زچگی کی چھٹی کے دوران نوکری سے برخاست کرنے پر نجی ادارے پر پانچ لاکھ روپے جرمانے عائد کرتے ہوئے ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ادارے کو زچگی کی چھٹیوں کے دوران خاتون ملازمہ کو برطرف کرنا مہنگا پڑ گیا۔
فوسپاہ کے مطابق خاتون کی 13 نومبر 2025 سے 13 مئی 2026 تک چھ ماہ کی تنخواہ سمیت زچگی کی چھٹی منظور کی گئی تھی تاہم چھٹی کے دوران انتظامیہ نے خاتون کو مقررہ مدت سے قبل واپس ڈیوٹی پر آنے کا کہا جس پر شکایت کنندہ نے وضاحت کی کہ سی سیکشن آپریشن سے صحتیابی، نومولود بچے کی کم عمری اور بچے کی نگہداشت کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث وہ قبل از وقت واپسی سے قاصر ہیں۔



