نواسہ رسول امام حسینؓ اور ان کے جاں نثاروں کے چہلم پر ملک بھر میں شبیہ و علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔ عزادار نوحہ خوانی اور سلام پیش کرتے رہے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی اپنی منازل پر اختتام پذیر ہوئے۔ 
کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ میں جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیے دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں اور نیازِ حسین کا اہتمام کیا گیا۔
حیدرآباد، خیرپور، فیصل آباد، جھنگ، گلگت، اسکردو، میرپور آزاد کشمیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کئی شہروں میں چہلم کے موقع پر خانوادہ رسولﷺ کو سلام پیش کیا گیا۔