Lifestyle
کیا وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف اپنی نشستیں جیتے تھے؟ شرجیل
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی کا وقت شروع ہو گیا ہے، کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف اپنی نشستیں جیتےتھے؟
مصنف fahad5K بار پڑھا

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی کا وقت شروع ہو گیا ہے، کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف اپنی نشستیں جیتےتھے؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور کشمیریوں کے مینڈیٹ کو روندا، کل نیئر بخاری کے ن لیگ کے اسٹیمپ لگے بیلٹ پیپر دکھائے، وہ کہاں سے آئے؟
شرجیل میمن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی، مہاجرین کی نشستوں پر انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کے گلو بٹ ٹھپے لگاتے رہے، ن لیگ غلط کام پر پشیمانی کی بجائے جشن منا رہی ہے، ن لیگ 2024 کے انتخابات کی دھاندلی نہیں مانی تو آزاد کشمیر کی دھاندلی کیسے مانیں گے۔



