Lifestyle
اسلام آباد میں 26 ہزار سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں اسلام آباد میں 26 ہزار سے زائد بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مصنف fahad17K بار پڑھا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں اسلام آباد میں 26 ہزار سے زائد بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
چیئرپرسن قائمہ کمیٹی مہتاب اکبر راشدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت تعلیم کے حکام نے وفاقی دارالحکومت میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد اور انہیں تعلیمی نظام میں لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 26 ہزار 834 بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جن میں 14 ہزار 13 لڑکے اور 12 ہزار 821 لڑکیاں شامل ہیں۔



