بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے خواتین مظاہرین کو دی جانے والی ریپ کی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔ اداکارہ کے اس بیان کو انٹرنیٹ صارفین نے ڈیمیج کنٹرول قرار دیا۔ 
یاد رہے کہ بھومی پیڈنیکر نے دہلی میں مظاہرہ کرنے والوں پر تنقید کی تھی۔
اس سے قبل 37 سالہ بھومی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کیے جانے پر تنقید کی تھی۔ اب انہوں نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون کو آن لائن ہراساں کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔ خاتون کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔