کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز بہادرآباد پر جھگڑے کے بعد پارٹی کے عہدیدار اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے ایم کیو ایم کے عہدیداران اور کارکنان کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے آفس کے باہر موجود ہے، ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر شبیر قائم خانی اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
ایم کیو ایم مرکز میں دو گروپس کا جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے 3 افراد زخمی