Lifestyle
ایم کیوایم مرکز پر فائرنگ معاملہ، رحمان عرف بھولا کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس ذرائع
ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں جھگڑے اور فائرنگ کے معاملے پر نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے رحمان عرف بھولا کو حراست میں لے لیا۔
مصنف fahad11K بار پڑھا

ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں جھگڑے اور فائرنگ کے معاملے پر نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے رحمان عرف بھولا کو حراست میں لے لیا۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال بھی ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے، صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کل کے واقعہ پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، کچھ بھی سیل نہیں ہورہا، سب کچھ ٹھیک کرلیں گے۔
اس کے علاوہ ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پر جھگڑے کے بعد پارٹی کے عہدیدار اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے ایم کیو ایم کے عہدیداران اور کارکنان کو حراست میں لیا ہے۔
ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پر جھگڑے کے بعد کئی عہدیدار اور کارکن گرفتار
ایم کیو ایم مرکز میں دو گروپس کا جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے 3 افراد زخمی


