ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ بہادرآباد آفس کو سیل نہیں کیا جا رہا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نیو ٹاؤن یہاں آئے تھے اور کہا کہ آفس کو تالا لگانے کا آرڈر ہے۔ ہم نے پولیس سے لیٹر مانگا ہے، وہ ابھی تک نہیں دکھایا گیا۔
خیال رہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال گروپ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پر جھگڑے کے بعد کئی عہدیدار اور کارکن گرفتار