کراچی میں چہلم کے مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ ٹریفک کےلیے بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ لائٹ ہاؤس، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک اور تبت سینٹر کے اطراف ڈائیورژن نافذ ہوں گے۔
شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ، پیپلز چورنگی منتقل کیا جائے گا۔ کورنگی، لانڈھی اور نیشنل ہائی وے سے آنے والی گاڑیاں راشد منہاس روڈ سے سپر ہائی وے ڈائیورٹ ہوں گی۔