Lifestyle
کے پی حکومت کا دھماکا خیز مواد استعمال کرنے والی کانیں فوری بند کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا حکومت نے دھماکا خیز مواد استعمال کرنے والی کانیں فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
مصنف رسول داوڑ24K بار پڑھا

خیبر پختونخوا حکومت نے دھماکا خیز مواد استعمال کرنے والی کانیں فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس حوالے سے پشاور سے صوبائی محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کو فوری کارروائی اور احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق دھماکا خیز مواد استعمال کرنے والی تمام کانوں کی ضلع وار فہرست طلب کرلی۔
دھماکا خیز مواد استعمال کرنے والی تمام کانوں کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دھماکا خیز مواد میں استعمال نہ ہونے والی نرم چٹانوں کی کانوں کو گرین لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔



