Lifestyle
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جامع جائزہ لینے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جامع جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصنف fahad28K بار پڑھا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جامع جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے تمام وفاقی وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ جس میں وزارتوں کو مخصوص فارم پر کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فروری 2024 سے اب تک کے اہم اقدامات اور کارکردگی فراہم کریں۔ وزارتوں کو حاصل کردہ اہداف اور کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانا ہوگی جبکہ عوامی خدمات میں بہتری اور گورننس اصلاحات سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔
27 سرکاری ادارے 3 مختلف مراحل میں نجکاری کے ایجنڈے میں شامل ہیں، بریفنگ


