Lifestyle
کراچی: میر رضا علی کی ہلاکت کی تفتیش کیلئے قائم کمیٹی میں اضافہ کردیا گیا
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی کی لاش ملنے کے معاملے پر تفتیش کیلئے قائم کمیٹی میں اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مصنف دانیال سید27K بار پڑھا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی کی لاش ملنے کے معاملے پر تفتیش کیلئے قائم کمیٹی میں اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں اسسٹنٹ چیف سی پی ایل سی کاشف افتخار کو شامل کردیا گیا، کاشف افتخار تفتیشی کمیٹی کو ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے۔
پہلے تشکیل دی گئی تفتیشی کمیٹی میں تین ایس ایس پیز بھی شامل ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللّٰہ سومرو کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی، ٹیم میں ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ، اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی شامل ہیں۔
میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
کراچی: مقتول میر رضا نے گھر سے نکلنے سے قبل والدین کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی تھی، منگیتر کا بیان بھی ریکارڈ 


