Lifestyle
آرتی کا طلاق کے بعد شوہر سے 40 لاکھ ماہانہ کا مطالبہ، والدہ نے وجہ بھی بتادی
تامل اداکار روی موہن اور ان کی اہلیہ آرتی شرما کی 15 سالہ شادی کے بعد طلاق کا معاملہ قانونی اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مصنف Abdullah12K بار پڑھا

تامل اداکار روی موہن اور ان کی اہلیہ آرتی شرما کی 15 سالہ شادی کے بعد طلاق کا معاملہ قانونی اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
آرتی کی جانب سے گزر بسر کیلئے 40 لاکھ روپے ماہانہ کی درخواست کو چنئی کی فیملی کورٹ نے مسترد کردیا، جس کے بعد آرتی کی والدہ نے پریس کانفرنس کر کے اس رقم کی حقیقت بیان کردی۔
چنئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر سجاتا نے وضاحت کی، ’آرتی نے یہ 40 لاکھ روپے صرف اپنے لیے نہیں مانگے۔ روی کی وجہ سے خاندان پر بھاری قرضے ہیں اور بینک نے ضبطی کے نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔ بچوں کے امریکن اسکول کی سالانہ فیس ہی 86 لاکھ روپے ہے، جسے ادا کرنے کے لیے یہ رقم درکار تھی۔‘
کافی پینے پر سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کردار پر شک کرنا شروع کردیا، بھارتی اداکارہ کا شوہر کے خلاف مقدمہ 


