Lifestyle
رشمیکا مندانا نے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اس کا تجربہ بیان کردیا
اپنی آنے والی فلم ’مائیسا‘ کے ایک ڈانس سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے کچھ عرصے کی غیر حاضری کے بعد انسٹاگرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی صحت کی صورتحال کے بارے میں مداحوں کو آگ
مصنف Abdullah24K بار پڑھا

اپنی آنے والی فلم ’مائیسا‘ کے ایک ڈانس سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے کچھ عرصے کی غیر حاضری کے بعد انسٹاگرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی صحت کی صورتحال کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کردیا۔
اپنی پوسٹ میں رشمیکا مندانا نے بحالی کے دنوں کی چند تصاویر ارو پزل گیمز کھیلتے ہوئے شیئر کی اور لکھا کہ چوٹیں واقعی بہت بری ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا، ’یہ پچھلے کچھ عرصے میں میری مسلسل تیسری چوٹ ہے۔ مجھے اپنے جسم کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک کرنا سیکھنا چاہیے، اسے کوئی مشین نہیں سمجھنا چاہیے۔‘
رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران گر کر شدید زخمی ہوگئیں


