Lifestyle
حقیقت سے قریب تر انسانی روبوٹک سر، حقیقی تاثرات دیکھ کر لوگ حیران
اگرچہ دنیا بھر خصوصاً چین کی کمپنیاں انسانی انداز میں چلنے اور حرکت کرنے والے روبوٹس کی تیاری میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، تاہم اب تک انسانوں جیسے بالکل اصلی تاثرات پر مبنی چہرے بنانا ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔
9K reads

اگرچہ دنیا بھر خصوصاً چین کی کمپنیاں انسانی انداز میں چلنے اور حرکت کرنے والے روبوٹس کی تیاری میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، تاہم اب تک انسانوں جیسے بالکل اصلی تاثرات پر مبنی چہرے بنانا ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔
اب ایک چینی اسٹارٹ اپ نے ایک ایسا روبوٹک سر متعارف کروا کر اس فاصلے کو مٹانے کی کوشش کی ہے جو کافی حد تک حقیقی لگتا ہے۔
انسان اور مشین کے درمیان کے فرق کو ختم کرنے کے مقصد سے 2024 میں کولمبیا یونیورسٹی کے انجینئر یوہانگ ہو کی قائم کردہ کمپنی ’اگہیڈ فارم‘ نے اپنا جدید روبوٹک سر ’اورجن ایم 1‘ پیش کیا ہے۔
یہ روبوٹ انسان کے باریک ترین چہرے کے تاثرات جیسے کہ بھونویں سکیڑنا، ہلکی مسکراہٹ اور آنکھوں کی حرکات کی بالکل درست نقل کر سکتا ہے۔
امریکا: اسکول میں طلبہ کی مدد کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا انسانی روبوٹ متعارفنیویارک کے اسکول میں متعارف کروائے گئے روبوٹ کی قیمت تقریباً 57,600 ڈالرز ہے۔
سلیکون چمڑے کے نیچے، یہ روبوٹ 25 سے 42 خاموش مائیکرو موٹرز کے ذریعے کام کرتا ہے جو انسانوں کے پٹھوں کی طرح پھیلتے اور سکڑتے ہیں۔
روبوٹ کی پُتلیوں میں کیمرے چھپائے گئے ہیں تاکہ وہ ماحول کا جائزہ لے سکے اور چیزوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے۔
اس میں مائیکرو فون اور اسپیکر بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ یہ انسانی آواز سن کر بات چیت کر سکے۔
اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی قیمت انتہائی زیادہ ہے، جس کا سب سے پیشرفتہ ماڈل تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر میں دستیاب ہے۔
کمپنی کا منصوبہ ہے کہ مستقبل میں اس روبوٹ میں لپ سنک اور جدید لارج لینگویج ماڈلز کو شامل کیا جائے تاکہ یہ ناصرف انسان کی بات سمجھے بلکہ لہجے اور جذبات کے مطابق صحیح چہرے کے تاثرات کے ساتھ جواب بھی دے سکے۔
Share
ٹیگز